مختصر صحيح بخاري
زکوٰۃ کے بیان میں
جس شخص کو اللہ تعالیٰ بغیر سوال کے اور بغیر حرص اور لالچ کے کچھ دیدے تو اس کو چاہیے کہ قبول کر لے۔
حدیث نمبر: 751
امیرالمؤمنین عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے مال دیتے تھے تو میں کہتا تھا کہ یہ اس شخص کو دیجئیے جو مجھ سے زیادہ حاجت مند ہو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے لے لو جب اس مال میں سے کچھ تمہارے پاس آئے اور تم کو لالچ نہ ہو اور نہ ہی تم نے سوال کیا ہوا سے قبول کر لیا کرو اور جو نہ ملے تو اس کے حاصل کرنے کی پروا نہ کرو اور اس کے پیچھے نہ پڑو۔“