مختصر صحيح بخاري
زکوٰۃ کے بیان میں
اونٹ کی زکوٰۃ دینا فرض ہے۔
حدیث نمبر: 735
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک اعرابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہجرت کی بابت پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیری خرابی ہو ہجرت کا معاملہ بہت سخت ہے۔ کیا تیرے پاس کچھ اونٹ ہیں جن کی تو زکوٰۃ دے؟“ اس نے عرض کی کہ ہاں پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(جا تجھے ہجرت کی کچھ ضرورت نہیں) تو دریاؤں کے اس پار (یعنی اپنے ملک میں) بھی عبادت کر اس لیے کہ اللہ تیری عبادت میں سے کچھ ضائع نہ کرے گا۔“