مختصر صحيح بخاري
زکوٰۃ کے بیان میں
متفرق مال یکجا نہ کیا جائے اور یکجا مال متفرق نہ کیا جائے۔
حدیث نمبر: 733
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ان کے لیے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے جو کچھ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے (زکوٰۃ کے متعلق) مقرر کیا ہے وہ لکھ دیا (اس میں یہ مضمون بھی تھا کہ) صدقہ کے خوف سے متفرق مال یکجا نہ کیا جائے اور یکجا مال متفرق نہ کیا جائے۔