Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
زکوٰۃ کے بیان میں
((باب))
حدیث نمبر: 717
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض بیویوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ہم لوگوں میں سے) سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کون ملے گی؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کا ہاتھ تم سب میں لمبا ہو گا۔ تو انہوں نے ایک بانس کا ٹکڑا لے کر ہاتھ ناپنے شروع کیے تو سودہ رضی اللہ عنہا کا ہاتھ سب میں بڑا نکلا (مگر جب سب سے پہلے ام المؤمنین زینب بنت حجش رضی اللہ عنہا کی وفات ہوئی) تو ہم نے جان لیا کہ ان کا ہاتھ صدقہ نے لمبا کر دیا (اور ہاتھ کے بڑے ہونے سے مراد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کثرت صدقہ تھی چنانچہ) وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہم سب سے پہلے ملیں اور وہ صدقہ دینے کو بہت پسند کرتی تھیں۔