مختصر صحيح بخاري
جنازہ کے بیان میں
مسلمانوں کی چھوٹی اولاد کے متعلق، جو فوت ہو جائے، کیا کہا گیا ہے۔
حدیث نمبر: 695
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب سیدنا ابراہیم علیہ السلام (فرزند رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ) کی وفات ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جنت میں ان کے لیے ایک دودھ پلانے والی (مقرر کی گئی) ہے۔“