Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
جنازہ کے بیان میں
جنازہ کی نماز میں سورۃ الفاتحہ کا پڑھنا۔
حدیث نمبر: 673
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ایک جنازہ کی نماز پڑھی تو انہوں نے سورۃ الفاتحہ (بلند آواز سے) پڑھی اور کہا کہ (میں نے بلند آواز سے اس لیے پڑھا) تاکہ تم لوگ جان لو کہ سورۃ الفاتحہ کا نماز جنازہ میں پڑھنا سنت ہے۔