Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
جنازہ کے بیان میں
دو کپڑوں میں کفن دے دینا بھی درست ہے۔
حدیث نمبر: 644
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ اس حالت میں کہ ایک شخص عرفات میں وقوف کر رہا تھا کہ اچانک اپنی سواری سے گر پڑا اور اس سواری نے اسے کچل ڈالا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کو غسل دو، چاہے صرف پانی سے اور بیری کے پانی سے اور اس کو دو کپڑوں میں کفن دے دو اور اس کے جسم میں حنوط (خوشبو) نہ لگانا اور اس کا سر نہ ڈھانپنا قیامت کے دن یہ اسی طرح (بحالت احرام) لبیک کہتا ہوا اٹھایا جائے گا۔