مختصر صحيح بخاري
جنازہ کے بیان میں
کفن کے لیے سفید کپڑا استعمال کرنا مسنون ہے۔
حدیث نمبر: 643
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تین کپڑوں میں کفن دیا گیا تھا جو یمنی، سحولی، روئی کے بنے ہوئے تھے، ریشم یا اون کے نہ تھے۔ ان کپڑوں میں نہ قمیض تھا اور نہ عمامہ۔