Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
جنازہ کے بیان میں
جس شخص کا آخری کلام لا الہٰ الا اللہ ہو، اس کے متعلق کیا کہا گیا ہے؟
حدیث نمبر: 633
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس ایک آنے والا میرے پروردگار کے پاس سے آیا اور اس نے مجھے خبر دی یا یہ فرمایا: مجھے بشارت دی کہ جو شخص میری امت میں سے اس حال میں مرے گا کہ وہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرتا ہو وہ جنت میں ہو گا۔ میں نے عرض کی اگرچہ اس نے زنا کیا ہو اور اگرچہ چوری کی ہو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگرچہ زنا کیا ہو اگرچہ چوری کی ہو۔