Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
نماز میں کوئی کام کرنے کا بیان
جب کوئی نماز پڑھ رہا ہو اور اسی حالت میں اس کا جانور بھاگ جائے۔
حدیث نمبر: 628
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے سورج گرہن کے متعلق پوری حدیث ذکر کی (دیکھئیے کتاب: گرہن کے بیان میں۔۔۔ باب: سورج گرہن میں صدقہ دینا۔۔۔) اور اس روایت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کے بعد کہ یقیناً میں نے جہنم کو دیکھا کہ اس کا ایک حصہ دوسرے حصے کو کھائے جا رہا ہے۔ کہا کہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا): اور میں نے جہنم میں عمرو بن لحی کو دیکھا اور یہ عمرو بن لحی وہ شخص ہے جس نے بتوں کے نام پر جانوروں کے آزاد کرنے کی رسم ایجاد کی ہے۔