Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
تہجد کی نماز کا بیان
مغرب کی نماز سے پہلے دو رکعت نفل نماز پڑھنا۔
حدیث نمبر: 619
سیدنا عبداللہ مزنی رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مغرب کی نماز سے پہلے نفل پڑھو۔ (یہی تین مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) اور تیسری بار یہ فرمایا: جو شخص چاہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کو اچھا نہ سمجھا کہ لوگ اس کو سنت سمجھ لیں (لہٰذا اختیار دے دیا کہ جس کا دل چاہے پڑھے اور جس کا دل چاہے نہ پڑھے)۔