مختصر صحيح بخاري
تہجد کی نماز کا بیان
سنت فجر کی دونوں رکعتوں کا بالاالتزام پڑھنا اور بعض لوگوں نے انھیں نفل کہا ہے۔
حدیث نمبر: 615
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نوافل میں سے کسی نفل نماز کا اتنا التزام نہیں فرماتے تھے جتنا کہ فجر کی دو رکعتوں (سنتوں) کا (اہتمام فرماتے تھے)۔