مختصر صحيح بخاري
تہجد کی نماز کا بیان
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا تہجد اور نوافل کی ترغیب دینا بغیر اس کے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو واجب کریں۔
حدیث نمبر: 594
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوئی کام، حالانکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو محبوب ہوتا تھا اس خوف سے ترک کر دیتے تھے کہ لوگ اس پر عمل کریں گے اور وہ کہیں ان پر فرض نہ کر دیا جائے گا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز چاشت کبھی نہیں پڑھی اور میں اسے پڑھتی ہوں۔