مختصر صحيح بخاري
سجدہ+تلاوت کا بیان
جو شخص ہجوم کی وجہ سے سجدہ تلاوت کی جگہ نہ پائے۔
حدیث نمبر: 574
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے سامنے وہ سورت پڑھتے تھے جس میں سجدہ ہوتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے تھے اور ہم (بھی اس وقت) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سجدہ کرتے تھے، پس ہم بہت ہجوم کر دیتے تھے، یہاں تک کہ ہم میں سے بعض اپنی پیشانی رکھنے کی جگہ نہ پاتے تھے کہ جہاں وہ سجدہ کریں۔