مختصر صحيح بخاري
سجدہ+تلاوت کا بیان
مسلمانوں کا مشرکوں کے ساتھ سجدہ کرنا حالانکہ مشرک نجس اور بےوضو ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 571
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (سورۃ) النجم کا سجدہ کیا۔ قریب ہی ابن مسعود رضی اللہ عنہما کی روایت گزر چکی ہے (دیکھئیے باب: سجود قرآن اور اس کے طریقے کے بارے میں کیا وارد ہوا ہے؟) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ (اس وقت) مسلمانوں اور مشرکوں نے اور جن و انس (سب) نے سجدہ کیا۔