مختصر صحيح بخاري
بارش طلب کرنے کا بیان
سوا اللہ بزرگ و برتر کے کوئی نہیں جانتا کہ بارش کب ہو گی؟
حدیث نمبر: 560
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”غیب کی کنجیاں پانچ ہیں جن کو اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔ (1) کوئی نہیں جانتا کہ کل کیا ہو گا (2) کوئی نہیں جانتا کہ شکم مادر میں کیا چیز ہے (3) کوئی نہیں جانتا کہ وہ کل کیا کرے گا (4) کوئی نہیں جانتا کہ وہ کس مقام میں مرے گا (5) کوئی نہیں جانتا کہ بارش کب ہو گی۔