Note: Copy Text and Paste to word file

مختصر صحيح بخاري
بارش طلب کرنے کا بیان
امام کا استسقاء (کی دعا میں) اپنا ہاتھ اٹھانا۔
حدیث نمبر: 555
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے دونوں ہاتھ (اس قدر بلند) کسی دعا میں نہ اٹھاتے تھے جتنے دعائے استسقاء میں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم (استسقاء میں ہاتھ اس قدر بلند) اٹھاتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی تھی۔