مختصر صحيح بخاري
بارش طلب کرنے کا بیان
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بددعا دینا کہ یااللہ! ان پر ایسی قحط سالی ڈال جیسی یوسف (کے عہد) کی قحط سالی (تھی)۔
حدیث نمبر: 548
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم غریب مسلمانوں کے لیے دعائے نجات مانگتے اور (قبیلہ) مضر (کے کافروں) پر بددعا کرتے .... پہلے گزر چکی ہے (دیکھئیے کتاب: وتر کا بیان۔۔۔ باب: رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد قنوت کا پڑھنا) اور اس روایت میں کہتے ہیں کہ آخر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اے اللہ!) قبیلہ غفار کو معاف فرما دے اور اسلم (قبیلہ اسلم) کو سلامت رکھ۔ ”ابن ابوالزناد نے اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے کہا یہ سب صبح کی نماز میں تھا۔