مختصر صحيح بخاري
وتر کا بیان
رکوع سے پہلے اور رکوع کے بعد قنوت کا پڑھنا۔
حدیث نمبر: 544
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صبح کی نماز میں قنوت پڑھا تھا؟ انہوں نے کہا ہاں، پھر پوچھا گیا کہ کیا رکوع سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قنوت پڑھی تھی؟ انہوں نے کہا رکوع کے بعد کچھ دنوں تک۔