Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
وتر کا بیان
وتر کے بارے میں کیا وارد ہوا ہے؟
حدیث نمبر: 539
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز تہجد کی بابت پوچھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز شب کی دو دو رکعتیں ہیں پھر جب تم میں سے کسی کو صبح ہو جانے کا خوف ہو تو وہ ایک رکعت پڑھ لے، یہ ایک رکعت جس قدر نماز وہ پڑھ چکا ہے سب کو وتر بنا دے گی۔