Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
نماز خوف کا بیان
اگر دشمن کا پیچھا کر رہے ہوں یا دشمن پیچھا کر رہا تو نماز سواری پر اور اشارے سے پڑھنا۔
حدیث نمبر: 526
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب غزوہ احزاب سے واپس ہوئے تو ہم سے فرمایا: کوئی شخص عصر کی نماز نہ پڑھے مگر بنی قریظہ میں پہنچ کر۔ تو بعض لوگوں کو عصر کا وقت راستہ ہی میں ہو گیا اس لیے بعض لوگوں نے کہا کہ ہم تو نماز پڑھ لیتے ہیں کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منع کرنے کا یہ مطلب نہ تھا کہ نماز عصر کا وقت نکل جائے چنانچہ انھوں نے نماز پڑھ لی۔ پھر یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی پر خفگی نہیں فرمائی۔