مختصر صحيح بخاري
جمعہ کا بیان
اگر نماز جمعہ میں لوگ امام سے (علیحدہ ہو کر) بھاگ جائیں تو ....
حدیث نمبر: 522
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نماز پڑھ رہے تھے، اتنے میں ایک قافلہ (شام کی طرف سے) آیا جو غلہ لادے ہوئے تھا تو لوگ اس قافلے کی طرف متوجہ ہو گئے یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس صرف بارہ آدمی رہ گئے۔ اس پر یہ آیت نازل ہوئی: ”اور جب ان لوگوں نے کسی تجارت یا کھیل کو دیکھا تو اس کی طرف چل دیے اور (اے نبی!) تمہیں خطبہ میں کھڑے چھوڑ دیا:“ (الجمعہ: 11)