مختصر صحيح بخاري
جمعہ کا بیان
جو شخص خطبے میں بعد ثنا کے امابعد کہے (تو وہ سنت کے موافق کرتا ہے)۔
حدیث نمبر: 517
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ (ایک روز) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے اور وہ آخری مجلس تھی جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک بڑی چادر اپنے شانوں پر ڈالے ہوئے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سرمبارک مٹیالے رنگ کی ایک پٹی سے باندھ لیا تھا، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! میرے قریب آ جاؤ۔“ چنانچہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جمع ہو گئے۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”امابعد! پس یہ قبیلہ انصار کم ہوتے جائیں گے اور دوسرے لوگ بڑھتے جائیں گے لہٰذا جو شخص امت میں سے کسی چیز کا مالک ہو اور وہ اختیار رکھتا ہو کہ اس کے ذریعے کسی کو ضرر یا کسی کو فائدہ پہنچ سکتا ہو تو اس کو چاہیے کہ ان (یعنی انصار) میں سے نیکوکار کی (نیکی) کو قبول کرے اور ان میں خطاکار (کی خطا) سے تجاوز کرے۔“