Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
نماز کے مسائل
دو رکعتیں پڑھنے کے بعد تیسری کے لیے اٹھتے وقت تکیبر کہے۔
حدیث نمبر: 468
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے نماز پڑھائی تو جس وقت انہوں نے اپنا سر (پہلے) سجدے سے اٹھایا اور دوسرا سجدہ کیا اور جب (دوسرے سجدے سے) سر اٹھایا اور جب دو رکعتوں سے (فراغت کر کے) اٹھے تو (ان سب مواقع پر) بلند آواز سے تکبیر کہی اور کہا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے۔