مختصر صحيح بخاري
نماز کے مسائل
رکوع میں (پہنچ کر) تکبیر کو پورا کرنا (چاہیے)۔
حدیث نمبر: 451
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انھوں نے بصرہ میں امیرالمؤمنین علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز پڑھی تو امیرالمؤمنین علی رضی اللہ عنہ نے ہمیں وہ نماز یاد دلا دی جو ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پڑھا کرتے تھے۔ پھر (سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے) کہا کہ وہ جب اٹھتے تھے اور جب جھکتے تھے تو تکبیر (یعنی اللہ اکبر) کہتے تھے۔