مختصر صحيح بخاري
نماز کے مسائل
اگر صف کے پیچھے رکوع کر دے (تو کیسا ہے؟)۔
حدیث نمبر: 450
سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اس حالت میں پہنچے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع کر رہے تھے تو انھوں نے قبل اس کے کہ صف سے ملیں رکوع کر دیا۔ پس اس نے اس کا ذکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ (نیک کاموں میں) تمہارا شوق زیادہ کرے مگر پھر (ایسا) نہ کرنا۔“