مختصر صحيح بخاري
نماز کے مسائل
نماز میں آسمان کی طرف نظر اٹھانا (جائز نہیں)۔
حدیث نمبر: 432
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ اپنی نماز میں اپنی نظر آسمان کی طرف اٹھاتے ہیں؟ پس اس کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گفتگو بہت سخت ہو گئی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سے باز آئیں ورنہ ان کی بینائیاں لے لی جائیں گی۔“