مختصر صحيح بخاري
اذان کا بیان
جب دو (آدمی نماز پڑھتے) ہوں تو مقتدی کو امام کے داہنی طرف اس کے پہلو میں (اس کے) برابر کھڑا ہونا چاہیے۔
حدیث نمبر: 415
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث کہ ایک شب وہ اپنی خالہ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کے ہاں ٹھہرے تھے، گزر چکی ہے (دیکھئیے کتاب: وضو کا بیان۔۔۔ باب: وضو ٹوٹنے کے بعد (بغیر وضو کیے) قرآن کی تلاوت کرنا۔۔۔) اور اس روایت میں فرماتے ہیں کہ ”پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سو گئے یہاں تک کہ سانس کی آواز آنے لگی۔ اس کے بعد مؤذن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے گئے اور نماز فجر ادا کی اور وضو نہیں کیا۔ (اس حدیث میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دائیں جانب کھڑے ہو کر نماز پڑھنے کا ذکر ہے)