مختصر صحيح بخاري
اذان کا بیان
امام اسی لیے بنایا گیا ہے کہ اس کی اقتداء کی جائے۔
حدیث نمبر: 410
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بحالت مرض اپنے گھر میں نماز پڑھی، پہلے گزر چکی ہے اور اس روایت میں کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو۔“ (لیکن یہ حکم بعد میں منسوخ ہو گیا تھا دیکھئیے باب: مریض کو کتنی بیماری تک جماعت میں حاضر ہونا چاہیے؟)