مختصر صحيح بخاري
اذان کا بیان
جس وقت کھانا (سامنے) آ جائے اور نماز کی اقامت ہو جائے۔
حدیث نمبر: 403
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کھانا آگے رکھ دیا جائے تو مغرب کی نماز پڑھنے سے پہلے کھانا کھا لو اور اپنے کھانے کو چھوڑ کر نماز میں عجلت نہ کرو۔“