Note: Copy Text and to word file

مختصر صحيح بخاري
اذان کا بیان
نماز کی اقامت کے بعد سوائے فرض نماز کے اور کوئی نماز نہیں پڑھنا چاہیے۔
حدیث نمبر: 398
سیدنا عبداللہ بن مالک بن بحینہ رضی اللہ عنہ سے جو کہ قبیلہ ازد سے تعلق رکھتے تھے، روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دو (2) رکعت نماز پڑھتے دیکھا حالانکہ اقامت ہو چکی تھی پس جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو لوگ اس شخص کے گرد جمع ہو گئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا: کیا صبح کی چار رکعتیں ہیں، کیا صبح کی چار رکعتیں ہیں؟