مختصر صحيح بخاري
اذان کا بیان
عشاء کی نماز باجماعت پڑھنے کی فضیلت۔
حدیث نمبر: 395
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی نماز منافقوں پر فجر اور عشاء کی نماز سے زیادہ گراں نہیں گزرتی اور اگر وہ یہ جان لیں کہ ان دونوں (کے وقت پر پڑھنے) میں کیا (ثواب) ہے تو ضرور ان میں آئیں اگرچہ گھٹنوں کے بل (چل کر) آنا پڑے۔“