مختصر صحيح بخاري
اذان کا بیان
(اگر) اقامت کے بعد امام کو کوئی ضرورت پیش آ جائے تو ....
حدیث نمبر: 388
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ نماز کی اقامت ہو گئی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کے ایک گوشہ میں کسی شخص سے آہستہ آہستہ باتیں کر رہے تھے پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے نہیں کھڑے ہوئے یہاں تک کہ بعض لوگ اونگھنے لگے۔