مختصر صحيح بخاري
اذان کا بیان
اذان کے وقت کی دعا۔
حدیث نمبر: 377
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”جو شخص اذان سن چکے، پھر یہ دعا پڑھے کہ: ”اے اللہ! اس کا مل دعا اور قائم ہونے والی نماز کے رب! (ہمارے سردار) محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ اور فضیلت عنایت فرما اور (انھیں) وہ مقام محمود عطا فرما جس کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے۔“ تو اس کو قیامت کے دن میری شفاعت نصیب ہو گی۔“