مختصر صحيح بخاري
اذان کا بیان
اذان دیتے وقت آواز بلند کرنا (مسنون ہے)۔
حدیث نمبر: 373
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جب اذان کہو تو اپنی آواز بلند کرو، اس لیے کہ مؤذن کی دور کی آواز کو (بھی)، جو کوئی جن یا انسان یا اور کوئی سنے گا تو وہ اس کے لیے قیامت کے دن گواہی دے گا۔“