Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
نماز کے اوقات کا بیان
اس شخص کا گناہ جو (عمدا) نماز عصر کو چھوڑ دے۔
حدیث نمبر: 341
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے کسی غزوہ میں بارش والے دن کہا کہ نماز عصر جلدی پڑھو، اس لیے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: جو شخص عصر کی نماز چھوڑ دے تو یقیناً اس کا (نیک) عمل ضائع ہو جاتا ہے۔