مختصر صحيح بخاري
نماز کا بیان
ستون کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا درست ہے۔
حدیث نمبر: 316
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ (مسجدنبوی) میں اس ستون کے پاس نماز پڑھا کرتے تھے جو مصحف کے قریب تھا تو (ان سے) پوچھا گیا کہ اے ابومسلم! میں (یزید بن ابی عبیدہ) تمہیں دیکھتا ہوں کہ تم اس ستون کے پاس نماز پڑھنے کی کوشش کیا کرتے ہو؟ تو انھوں نے کہا میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کے پاس نماز پڑھنے کی کوشش فرماتے دیکھا ہے۔