Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
نماز کا بیان
مسجد میں جھاڑو دینا اور چیتھڑوں اور کوڑے اور لکڑیوں کا اٹھا دینا (بڑے ثواب کا کام ہے)۔
حدیث نمبر: 288
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک حبشی مرد یا حبشی عورت مسجد میں جھاڑو دیا کرتی تھی جب وہ مر گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی بابت پوچھا تو لوگوں نے کہا کہ وہ تو مر گئی،۔ فرمایا: تم نے مجھے اطلاع کیوں نہ دی؟ (اچھا اب) مجھے اس کی قبر بتا دو۔ چنانچہ لوگوں نے بتا دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر نماز پڑھی۔