Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
نماز کا بیان
جہاں کہیں ہو (نماز میں) قبلہ کی طرف منہ کرنا (ضروری ہے)۔
حدیث نمبر: 261
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر، جس سمت بھی وہ رخ کرتی (اسی سمت نفل) نماز پڑھتے رہتے اور جب فرض (نماز پڑھنے) کا ارادہ فرماتے تو اتر پڑتے اور قبلہ کی طرف منہ کر لیتے۔