Note: Copy Text and to word file

مختصر صحيح بخاري
نماز کا بیان
موزے پہن کر نماز پڑھنا (درست ہے)۔
حدیث نمبر: 255
ہمام بن حارث کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کو پیشاب کرتے ہوئے دیکھا، پھر انھوں نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا، پھر نماز پڑھنے کے لیے کھڑے ہو گئے۔ نماز کے بعد لوگوں نے ان سے یہ مسئلہ پوچھا تو انھوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا ہی کرتے دیکھا ہے۔ لوگوں کو یہ حدیث اچھی معلوم ہوتی تھی کہ کیونکہ یہ جریر رضی اللہ عنہ سب سے آخر میں اسلام لائے تھے۔