مختصر صحيح بخاري
نماز کا بیان
بستر پر نماز پڑھنا (درست ہے)۔
حدیث نمبر: 251
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ کہتی ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سو جاتی اور میرے دونوں پیر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سجدہ کی جگہ میں ہوتے تھے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدہ کرتے تھے تو مجھے دبا دیتے تھے، میں اپنے پیر سمیٹ لیتی تھی اور جب آپ کھڑے ہو جاتے تھے تو میں انھیں (پیروں کو) پھیلا دیتی تھی، ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں اس وقت تک گھروں میں چراغ نہ تھے۔