مختصر صحيح بخاري
حیض کا بیان
عورت (طواف) افاضہ کے بعد حائضہ ہو جائے (تو کیا حکم ہے؟)۔
حدیث نمبر: 220
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ یا رسول اللہ! صفیہ بنت حی حائضہ ہو گئی ہیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شاید وہ ہمیں روکیں گی؟ کیا انھوں نے تم لوگوں کے ہمراہ طواف نہیں کیا؟ تو لوگوں نے کہا کہ ہاں (کیا تھا) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر (کچھ حرج نہیں) چلو۔“