مختصر صحيح بخاري
حیض کا بیان
حائضہ عورت کا عیدین کی نماز میں حاضر ہونا۔
حدیث نمبر: 218
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جوان عورتیں اور پردہ نشین اور حائضہ عورتیں باہر نکلیں اور (مجالس) خیر میں اور مسلمانوں کی دعا میں حاضر ہوں اور حائضہ عورتیں نماز کی جگہ سے علیحدہ رہیں۔“ پوچھا گیا کیا حائضہ عورتیں (بھی شریک ہوں)؟ تو سیدہ ام عطیہ بولیں کیا حائضہ عورتیں عرفہ میں فلاں فلاں کام میں حاضر نہیں ہوتیں؟