مختصر صحيح بخاري
حیض کا بیان
حائضہ عورت نماز کی قضاء نہ کرے۔
حدیث نمبر: 216
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے کسی عورت نے پوچھا کہ کیا ہم میں سے کوئی حیض سے پاک ہو کر اپنی نماز کی قضاء پڑھے گی؟ تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ کیا تو حروریہ ہے؟ یقیناً (جب) ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ (رہتے اور) حائضہ ہوتے تھے مگر آپ ہمیں نماز (کی قضاء پڑھنے) کا حکم نہ دیتے تھے یا (ام المؤمنین نے) کہا کہ ہم (ایسا نہ کرتے یعنی) قضاء نہ پڑھتے تھے۔