Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
غسل کا بیان
جنبی کا پسینہ (پاک ہے) اور مومن (کسی حال میں) نجس نہیں ہوتا۔
حدیث نمبر: 200
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مدینہ کی کسی گلی میں انھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مل گئے اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ جنبی تھے (وہ کہتے ہیں کہ) چنانچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کنی کترا گیا اور جا کر غسل کیا، پھر آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابوہریرہ! تم کہاں (چلے گئے) تھے۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں جنبی تھا اور ناپاکی کی حالت میں میں نے آپ کے پاس بیٹھنا برا جانا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ مومن (کسی حال میں) نجس نہیں ہوتا۔