Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
غسل کا بیان
جس نے نہاتے وقت حلاب یا خوشبو سے ابتداء کی (اس کا ذکر)۔
حدیث نمبر: 191
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب جنابت سے غسل فرماتے تھے تو کوئی چیز مثل حلاب وغیرہ کے لگاتے تھے اور اسے اپنے ہاتھوں میں لے کر پہلے سر کے داہنے حصہ سے ابتداء کرتے پھر بائیں (جانب) میں (لگاتے تھے) پھر دونوں ہاتھ اپنے سر کے درمیان میں رگڑتے تھے۔