Make PDF File
Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
وضو کا بیان
مسواک کا بڑے شخص کو دینا (سنت ہے)۔
حدیث نمبر: 183
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے خواب میں اپنے آپ کو مسواک سے دانت صاف کرتے ہوئے دیکھا۔ پھر (میں نے دیکھا کہ) میرے پاس دو شخص آئے، ایک ان میں دوسرے سے بڑا تھا، میں نے ان میں سے چھوٹے کو مسواک دے دی تو مجھ سے کہا گیا کہ بڑے کو دے دیجئیے۔ پھر میں نے وہ مسواک ان میں سے بڑے کو دے دی۔