مختصر صحيح بخاري
وضو کا بیان
اپنے ساتھی کی موجودگی میں پیشاب کرنا اور دیوار سے حجاب کرنا۔
حدیث نمبر: 169
ایک روایت میں حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ (جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ ایک دیوار کی آڑ میں پیشاب کیا تو) میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے الگ ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف اشارہ کیا چنانچہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عقب میں (یعنی پیچھے) کھڑا ہو گیا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (پیشاب کرنے سے) فارغ ہو گئے۔