Note: Copy Text and paste to word file

مختصر صحيح بخاري
وضو کا بیان
پیشاب کے دھونے کے متعلق جو وارد ہوا ہے۔
حدیث نمبر: 165
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت کے لیے باہر تشریف لے جاتے تھے تو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پانی لاتا تھا اور اس پانی سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم استنجاء کیا کرتے تھے۔