مختصر صحيح بخاري
وضو کا بیان
بغیر حدث کے (وضو پر) وضو کرنا (بھی ثابت ہے)۔
حدیث نمبر: 163
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے وقت وضو کیا کرتے تھے۔ (مزید یہ بھی) کہتے ہیں کہ ہم میں سے ہر ایک کو جب تک وہ حدث نہ کرے (ایک ہی) وضو کافی ہوتا تھا۔